Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 3.95 فیصدہوگئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا مہنگی اور 11 سستی ہوئیں، اس دوران ٹماٹر 9.04 فیصد، انڈے 0.88 فیصد اور آٹا 0.76 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے گڑ 0.64 فیصد، خشک دودھ 0.58 فیصد، واشنگ سوپ 0.47 فیصد اور مٹن 0.40 فیصد مہنگا ہوا، گھی کوکنگ آئل اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے چکن 12.46 فیصد، کیلے 4.22 اور آلو 2.44 فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 1.61 فیصد، ایل پی جی 0.65 فیصد سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *