اسلام آباد: صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر 2025 بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 29 ستمبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس ہوگا۔

Leave a Reply