Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں صیہونی فورسز کے حملے تیز، 77 فلسطینی شہید، 265 زخمی ہو گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں صیہونی فورسز کے حملے تیز، 77 فلسطینی شہید، 265 زخمی ہو گئے

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا، صیہونی فوج نے بے گھر، نقل مکانی کرتے اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملے کیے۔عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 77 فلسطینی شہید، 265 زخمی ہو گئے، 13 افراد کو امداد کی فراہمی کے مراکز کے قریب شہید کیا گیا۔17 سالہ فلسطینی نوجوان بھوک اور علاج نہ ملنے سے چل بسا، ایک ہی خاندان کے 11 افراد اسرائیلی حملے میں شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ شہر پر اسرائیل کا زمینی حملہ شدت اختیار کر گیا، لاکھوں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے، خوراک، پانی اور بجلی کی شدید قلت، فلسطین انسانی بحران کا شکار ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی تعداد 65 ہزار 626 ہوگئی، 1 لاکھ 67 ہزار 783 فلسطینی زخمی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *