راولپنڈی:پاکستان میں شیل کے لائسنس یافتہ ادارے وافی انرجی نے ،راولپنڈی میں، ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے تعمیرکردہ ملک کا دوسرا ریٹیل اسٹیشن قائم کر دیاہے ۔یہ اقدام توانائی اور ریٹیل سیکٹر میں پائیدارکو فروغ دینے کے لیے کمپنی کے عزم میں ایک اور سنگِ میل ہے ۔پولیس لائنز ،راولپنڈی، میں قائم کیے گئے اس ریٹیل اسٹیشن کی تعمیر میں 7,700 کلوگرام پلاسٹک کچرا استعمال ہوا ہے جو پلاسٹک کی تقریباً 58 لاکھ سے زائد ناکارہ اشیاء کے برابر ہے ۔ اس سے قبل، اسی طرح کاپہلا ریٹیل اسٹیشن کراچی میں وافی تعمیر (Wafi Tameer)کے سابق طلبہ کے اسٹارٹ اپ Concept Loop کے اشتراک سے بنایا گیا تھا اور اس میں 6,500 کلوگرام پلاسٹک کچرا، یعنی پلاسٹک کی تقریباً 13 لاکھ اشیاء استعمال کی گئیں تھیں تاکہ پائیدارروڑی اور کنکریٹ کے بلاکس تیار کیے جا سکیں۔وافی کی جانب سے اسی طرح کا ایک اور ماحول دوست اقدام کراچی ہیڈ آفس کے باہر ،730 فٹ طویل پلاسٹک کی سڑک ہے جسے لیوبریکینٹس کی 2.5 ٹن ضائع شدہ بوتلوں سے تعمیر کیا گیا۔ یہ سڑک گرمی اور بارش کے خلاف مضبوط ثابت ہوئی ہے اور مقامی کمیونٹی کے لیے فائدہ مند بھی رہی ہے ۔ وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزبیر شیخ نے کہا ہے کہ وافی انرجی میں پائیداری محض ایک وعدہ نہیں، بلکہ ذمہ داری ہے ۔افتتاحی تقریب میں نائف اے ۔ الحربی، کمرشل اٹیچی، سفارت خانہ سعودی عرب بابر سرفراز الپا، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی؛ سید خالد حمدانی، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اور عمران غزنوی، سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈیا ریلیشنز اوگرا نے بھی شرکت کی جن کی موجودگی اس منصوبے کی حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave a Reply