Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ، رندھاوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ، رندھاوا

اسلام آباد : چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ،انوائرمنٹ ، ڈی سی اسلام آباد ، ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہکیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو جدید سہولیات و آلات سے مزین کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں رئیل ٹائم ٹریکنگ اور نگرانی کا جدید نظام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں عملے کی بھرتی اور پیشہ وارانہ تربیت کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ ریسکیو آپریشنز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *