Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یمن، بحری جہاز میں آتشزدگی کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے:دفتر خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یمن، بحری جہاز میں آتشزدگی کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے:دفتر خارجہ

صنعا: یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز میں آگ لگنے کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 24 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے عملے کے ارکان موجود تھے۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پاکستانی سفارتخانوں نے یمنی حکام سے رابطہ کیا اور عملے کی خیریت کے لیے اقدامات کیے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی سفارتی مشنز نے عملے کے اہل خانہ سے بھی مسلسل رابطہ رکھا اور انہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اب مذکورہ بحری جہاز یمنی پانیوں سے باہر جارہا ہے اور تمام عملہ بشمول پاکستانی شہری محفوظ اور خیریت سے ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *