Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور انڈین ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔بھارتی ٹیم کی جانب سے صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کسی اور آفیشل سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔انڈین ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہوئی، اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سٹیڈیم پر موجود رہے، تاہم تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز وصول کئے جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے سٹیج کی جانب آنے سے انکار کر دیا۔بھارتی کرکٹر تلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کئے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز بھی دیئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *