اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہاکہ موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ اور ایکسائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال کریں، ون ویلنگ، لین وائلیشن، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل سے گریز کریں، یکم اکتوبر کے بعد ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈائون ہو گا، شہریوں کیلئے اپنے پیغام میں سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دو قسم کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کیں جس میں ون وے اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ شامل تھی، یکم اکتوبر سے سخت کارروائیاں کی جائے گی۔ اس سال 72موٹرسائیکل سوارروڈ حادثات کا شکار ہوئے جن میں 68شہریوںکی اموات واقع ہوئی ہیں، اگر آپ کو اپنی فکر نہیں ہے تو ہمیں آپ کی اور آپ کے اہلخانہ کی فکر ہے، یکم اکتوبر سے اگر کوئی بھی موٹرسائیکل سوار قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
موٹرسائیکل والے ہوشیار، یکم اکتوبر سے خلاف ورزی پر کارروائی

Leave a Reply