Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
احتجاج حق مگر انتشار سے معیشت کو نقصان، آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت بہتر: ڈی جی آئی ایس پی آر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

احتجاج حق مگر انتشار سے معیشت کو نقصان، آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت بہتر: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے ،آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہے، ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو تنخواہیں، مراعات کیسے دے گی۔ترجمان فوج کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کے جواب دئیے ۔سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تمام اشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں، اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی، 30 فیصد سے زائد آزاد کشمیر کے لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے ، اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیرسے تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے کا پاکستان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *