ملتان: چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کو وفاقی حکومت مرکز کے لیول پر چلارہی ہے، ملک میں سب لیڈر ایک ہی راستے سے آرہے ہیں، نئے صوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔
چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان میں ایپ سپ کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان “2030 کا پاکستان، چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 4 صوبے ہیں، پنجاب پاکستان کا 51 فیصد ہے، پاکستان بنا تو بلوچستان کی آبادی صرف 11 لاکھ تھی۔میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ پنجاب باقی تینوں صوبوں سے بڑا ہے، پنجاب کی آبادی 13کروڑ ہے، پنجاب اگر ملک ہوتو دنیا میں 13 واں بڑا ملک ہوگا، سندھ اگر ملک ہو تو یہ دنیا کا 32 واں بڑا ملک ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے 2019 میں ایک رپورٹ شائع کی، رپورٹ میں شائع کیا جب پاکستان 100 سال کا ہوگا تو اس کا نقشہ کیسا ہوگا، ہمیشہ کہا جاتا ہے سدرن پنجاب میں ترقی نہیں ہو سکی کیونکہ یہ لاہور سے دور ہے، یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔
لیڈرز ایک ہی راستے سے آ رہے، نئے صوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے: میاں عامر محمود

Leave a Reply