Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،عدالتی معاون کو رپورٹ پیش کرنے کی مہلت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،عدالتی معاون کو رپورٹ پیش کرنے کی مہلت

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی ٰکیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست میں عدالتی معاون کو رپورٹ پیش کرنے کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعوی ٰکے دائرہ اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے قانون میں ترمیم کے بعد موجودہ عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں ،عدالت سیشن عدالت کے جج کو ہتک عزت درخواست پر سماعت سے روکنے کا حکم دے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *