Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فلسطینیوں کی نسل کشی نہ رُکی، صیہونی افواج نے مزید 51 شہید کر دیئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فلسطینیوں کی نسل کشی نہ رُکی، صیہونی افواج نے مزید 51 شہید کر دیئے

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی نہ رک سکی، ہر روز درجنوں فلسطینی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔24 گھنٹے کے دوران غزہ میں صیہونی بربریت میں 51 فلسطینی شہید، 180 زخمی ہوئے، غزہ شہر کے الشرقی دراج علاقے میں فضائی حملہ میں 7 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے نصیرات، بوریج اور المواسی کیمپ پر حملے میں متعدد افراد شہید ہوئے، دیرالبلاح میں بچوں سمیت 4 فلسطینی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔امداد کے متلاشی متعدد فلسطینی بھی صیہونی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے، بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوئے جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 148 ہوگئی، 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی بمباری سے غزہ کا انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *