کراچی :انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر مسلسل اڑان کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم چاندی کی قیمت بلند سطح پرجاپہنچی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 281.27روپے کا ہوگیا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3865 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 410278 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 13 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 839 روپے ہوگئی ۔
ڈالر کی قدر کم ،تولہ سونا 2500روپے سستا،چاندی بلند سطح پر

Leave a Reply