Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آزاد کشمیر پر بھارتی پر اپیگنڈا مسترد انڈیا ذمہ داری تسلیم کرے :دفتر خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آزاد کشمیر پر بھارتی پر اپیگنڈا مسترد انڈیا ذمہ داری تسلیم کرے :دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے آزاد کشمیر پر بھارتی پراپیگنڈا مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے ۔ترجمان نے جاری اعلا میہ میں بتایا آزاد جموں و کشمیر پر بلاجواز الزام تراشی کرنے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرے ۔وزارت خارجہ نے کہا آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری اور سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنے جمہوری مستقبل کی تشکیل میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا پاکستان ان کے وقار کے تحفظ، ان کے حقوق کے دفاع (بشمول پُرامن اجتماع اور احتجاج کے حق) ان کے جذبات کے احترام اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *