Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل کا صمود فلوٹیلا کو روکنا انسانیت پر کھلا حملہ:بلاول – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل کا صمود فلوٹیلا کو روکنا انسانیت پر کھلا حملہ:بلاول

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسرائیل کا صمود فلوٹیلا کو روکنا انسانیت پر کھلا حملہ ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے ، اسرائیل نے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی اور غزہ کے لئے انسانی راہداری اور فلسطین کے لئے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *