کراچی:سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کا آغاز پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد سے ہوا ،اس کے بعد100 انڈیکس کی تیز رفتار نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور۔ پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 812 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار 301 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر ہوا۔ اسکے بعد دوسرے اور آخری ٹریڈنگ سیشن کا آغاز بھی ریکارڈ تیزی سے ہوا۔ 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار988 پوائنٹس کا ہندسہ 1ہزار 498 پوائنٹس کی تیزی سے پار کرگیا۔ دن بھر انرجی، آئل اینڈ گیس، آٹو اور فارما سیکٹرز کے حصص میں ریل پیل رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے کے ایس ای 100انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 68 ہزار990 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 237 پوائنٹس کے اضافے سے 52261 اور آل شیئرز انڈیکس 27 پوائنٹس بڑھ کر 102674 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 5ارب روپے کا منافع ہوا ۔مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضٖافہ ،254 میں کمی اور 30 میں استحکام رہا ۔ اسٹاک ایکسپرٹ احسن محنتی نے دنیا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ میں بینچ مارک 100 انڈیکس تقریبا 15 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے اور یہ سب معاشی و سفارتی محاذ پر کامیابی کا نتیجہ ہے۔
اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کامثبت اختتام،5ارب منافع

Leave a Reply