Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرکاری دفاتر کی کاغذی کارروائی مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرکاری دفاتر کی کاغذی کارروائی مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ

لاہور: پنجاب حکومت نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے سول سیکرٹریٹ اور سرکاری دفاتر کی کاغذی کارروائی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے ۔ اس انقلابی قدم سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی ۔اور سرکاری امور میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔ترجمان چیف سیکرٹری آفس کے مطابق اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا اور تمام فائلز اور کاغذات ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن (ای فاس) پر اپ لوڈ ہوں گے ۔ روایتی فائل سسٹم کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے سول سیکرٹریٹ سے تمام ہارڈ کاپی فائلز ڈسپوز کرنے کیلئے جمع کر لی گئی ہیں۔ڈیجیٹلائزیشن سے سٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور سٹیشنری کا 80 فیصد سے زائد بجٹ ختم کر دیا جائے گا۔ای فاس سے کام کی رفتار تیز ہوگی اور اس سسٹم کے ذریعے تمام فائلز کو ڈیجیٹلی ٹریک کیا جا سکے گا۔ کسی بھی دفتر میں فائل غیر ضروری طور پر رکنے کی صورت میں چیف سیکرٹری آفس کیلئے فوری الرٹ جاری ہو گا تاکہ تاخیر کا تدارک کیا جا سکے ۔یہ ڈیجیٹلائزیشن حکومت پنجاب کے گڈ گورننس کے ایجنڈے کو فروغ دینے اور عوام کی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *