Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شکارپور: حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ ادا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شکارپور: حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ ادا

شکارپور: گزشتہ رات روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ کندن چورنگی پر ادا کی گئی، سول سوسائٹی عزیز اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ کسی منتخب نمائندے نے شرکت نہیں کی۔نماز جنازہ کے موقع پر عزیز و اقارب زار و قطار روتے رہے، ہر آنکھ اشک بار تھی، نماز جنازہ کے بعد جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات تیز رفتار مزدا بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑا تھا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *