Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی ٹیسٹ سکواڈ کے 4 کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے ریلیز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی ٹیسٹ سکواڈ کے 4 کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے ریلیز

لاہور:پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کیمپ میں شریک 4 پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے ریلیز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کیمپ میں شریک محمد رضوان، حسن علی، سلمان علی آغا اور ساجد خان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر چاروں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ سے سیریز سے قبل فرسٹ کلاس فارمیٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل چاروں کھلاڑی جنوبی افریقہ سے سیریز سے پہلے قائد اعظم ٹرافی کے میچز کھیلیں گے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کرینگے ۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور ساجد خان قائد اعظم ٹرافی میں پشاور، حسن علی سیالکوٹ اور سلمان علی آغا لاہور وائٹس کی نمائندگی کر ینگے ، محمد رضوان فرسٹ کلاس میچ کھیلنے پشاور روانہ ہوگئے ہیں ،یاد رہے قائداعظم ٹرافی کا میچ پشاور اور سیالکوٹ ریجن کے درمیان 6 اکتوبر کو پشاور میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *