غزہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح ہدایات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں جاری صیہونی فورسز کے حملوں سے مزید 107 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں بارودی مواد کے ذریعے متعدد عمارتیں تباہ کر دیں، صیہونی بربریت میں بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں۔غزہ شہر کے تفاح علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد شہید، متعدد زخمی ہوئے، خان یونس میں عارضی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت متعدد شہید ہو گئے۔
ٹرمپ کی ہدایات کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، 107 فلسطینی شہید

Leave a Reply