Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان

راولپنڈی : جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی کل کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کےلئےخط لکھ دیا،جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109ملزمان،150وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی نفری تعینات کی جائے۔واضح رہے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس اختتامی مراحل میں ہے، خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *