کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ملائیشیاء کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے وزیراعظم آفس (پردانا پترا) میں ملاقات کی، پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ کے دوران پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملائیشیاء کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔اپنی انتہائی تعمیری اور مفید ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اکتوبر 2024 میں ملائیشیاء کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے بعد، دونوں طرف سے دو طرفہ تعاون میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہء خیال کیا، خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی۔
وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Leave a Reply