پی ٹی سی اور پی ایم اے کے روٹس، مینٹیننس ، مانیٹرنگ معاملات پر تضاد کا امکان لاہور :لاہور میں الیکٹرک بسوں کا نظام دو اداروں کے تحت چلنے لگا ۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اب شہر کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلا رہی ہیں۔ پی ٹی سی کے سپردپائلٹ پروجیکٹ گرین ٹاؤن سے ریلوے سٹیشن تک چل رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے حالیہ افتتاح پرشہر میں مزید 40 الیکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں،جنکے روٹس کی ذمہ داری پی ایم اے کے سپرد ہے ۔یہ نئی بسیں علی ٹاؤن اورنج لائن سٹیشن سے رائیونڈ تک چلائی جا رہی ہیں ۔کینال روٹ کو بھی ای بس سروس کے ذریعے فعال کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو اداروں کے آپریشنل طریقہ کاراور شیڈولنگ کے فرق سے مسافروں کو کنفیوژن جبکہ روٹس، مینٹیننس اور مانیٹرنگ معاملات میں تضاد پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں چلیں گی تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ انکی آپریشنل ذمہ داری پی ٹی سی کے پاس ہوگی یا پی ایم اے کے تحت۔ماہرین کے مطابق الیکٹرک بس سسٹم کے موثر آپریشن کیلئے مرکزی ادارے کے تحت نظم ناگزیر ہے۔

Leave a Reply