Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔دفتر خاریہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر 5 سے 7 اکتوبر ملائیشیا کا دورہ کیا،1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام ،مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔مشترکہ اعلامیہ میں پاک ملائیشیا تعلقات 22 مارچ 2019 کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، پاک ملائیشیا قیادت نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے اعلیٰ سطح پر روابط برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں فروغ دینے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کے لیے پام آئل کی برآمد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ پاکستان اور ملائیشیا کا پام آئل کی سپلائی چین کو مستحکم اور پائیدار بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *