Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری،شہریوں،پولیس کے مسائل سنے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری،شہریوں،پولیس کے مسائل سنے

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ’’اوپن ڈور پالیسی کے تحت‘‘ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ آئی جی نے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے، کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے۔ آئی جی نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں، علاوہ ازیں آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق سمیت سینئر افسروں نے شرکت کی۔ آئی جی نے تمام افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید موثر بنایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *