Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی اسرائیلی بربریت جاری، 8 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی اسرائیلی بربریت جاری، 8 فلسطینی شہید

غزہ: جنگ بندی مذاکرات کے دوران بھی اسرائیل بربریت سے باز نہ آیا، 8 فلسطینی شہید کر دیئے۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی غزہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور فضائی حملے کئے جن میں مزید 8 فلسطینی شہید اور 61 زخمی ہوئے۔اسرائیلی فضائی حملے میں 2 معصوم بچے بھی جان کی بازی ہار گئے، صیہونی فوج نے شہر کے صابرہ محلے میں ایک کار کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جبری ناکہ بندی سے مظلوم فلسطینی خوراک اور طبی سہولیات سے محروم ہیں، متعدد امدادی مراکز اور ہسپتالوں نے جزوی طور پر کام روک دیا۔اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ گولہ باری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 69 ہزار 183 ہوگئی، 1 لاکھ 69 ہزار 841 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *