Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 11 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ گروہ بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت سمیت 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، شہید ہونے والے دیگر 9 جوانوں میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر شامل ہیں، اس کے علاوہ لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دیگر خوارجیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *