122 ارب روپے کی سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کی جائے ، آٹو موٹیو مینو فیکچررز کراچی: پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والی غیر معیاری اور ناقص بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ، کیونکہ یہ گاڑیاں نہ صرف صارفین کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو وہیکل الیکٹریفکیشن قومی پروگرام کے تحت دی جانے والی 122 ارب روپے کی سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے ،مارکیٹ میں فروخت ہونے والی گرافین کوٹیڈ بیٹریاں دراصل پرانی ٹیکنالوجی کی نئی شکل کے طور پر پیش کی جا رہی ہیں، جو صارفین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے نام پر دھوکہ ہے ۔ ان بیٹریوں کی کارکردگی محدود ہے جبکہ مینوفیکچررز ان پر 24 ماہ سے زائد وارنٹی دینے سے گریز کرتے ہیں۔ لیتھیم آئن بیٹریاں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ ان بیٹریوں کی عالمی سطح پر 5 سال یا اس سے زائد کی وارنٹی دی جاتی ہے۔
ناقص بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ

Leave a Reply