اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس 7اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈ لائن کے خلاف درخواست پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔شہری محمد ابی حسن کی درخواست پر سماعت کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ معاملہ ہنگامی اور عوامی نوعیت کا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو کر معاونت کرنے کی ہدایت کی۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈلائن دینے پرسی ٹی اواسلام آبادآج عدالت طلب

Leave a Reply