Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: طلال چودھری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کےہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کےبجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔اُنہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ شکراداکیا،غزہ امن معاہدے پرخوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہرعالمی فورمزپرفلسطین کیلئے بھرپورآوازاٹھائی،پاکستان نے غزہ کامعاملہ بھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔طلال چودھری نے کہا کہ جتھے کوکسی صورت سرکاری املاک پرحملے کی اجازت نہیں دے سکتے،عوام کے جان ومال کےتحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، اگرفلسطین،حماس اورتمام اسٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کوکیامسئلہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے کےبعد احتجاج کی وجہ کیاہے؟اس کامقصدکچھ اورہے،انہوں نے مسجد کےتقدس کابھی خیال نہیں رکھا، انہوں نے ایک درجن سےزائدپولیس اوررینجرزاہلکاروں کوزخمی کیاہے،ن کوروکنے کےلیے طاقت کااستعمال نہیں کیا گیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی گواہ ہے ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں قومی املاک پرحملے کیے، پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے لیکن یہ حق شرائط کےساتھ ہے،پرسوں رات انہوں نے فائرنگ کی ہے ،اس کی ویڈیوموجودہے۔طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کے کیمرے توڑے گئے،لوگوں کوبھڑکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،اب بھی کوشش کی جارہی ہے طاقت کااستعمال کیے بغیر ان کوروکاجائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *