Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انسداد پولیومہم میں غفلت برداشت نہیں کرینگے ،کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی ،اسسٹنٹ کمشنرز مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں سیلاب یا دشوار گزار علاقوں کیلئے خصوصی موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں، عامرخٹک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انسداد پولیومہم میں غفلت برداشت نہیں کرینگے ،کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی ،اسسٹنٹ کمشنرز مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں سیلاب یا دشوار گزار علاقوں کیلئے خصوصی موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں، عامرخٹک

راولپنڈی:کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، سول ڈیفنس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ پولیو مہم 13 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے دوران 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، لہٰذا اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں ۔ سیلاب یا دشوار گزار علاقوں میں بچوں تک پہنچنے کے لیے خصوصی موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ہر گھر تک رسائی کے لیے یونین کونسل سطح پر نگران افسران تعینات کیے جائیں ۔کمشنر راولپنڈی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *