Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خسرہ اور روبیلا اب بھی بڑے چیلنجز میں شامل ، وزیر صحت ، مصطفی کمال کی زیر صدارت اجلاس ، ملک گیر ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خسرہ اور روبیلا اب بھی بڑے چیلنجز میں شامل ، وزیر صحت ، مصطفی کمال کی زیر صدارت اجلاس ، ملک گیر ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد :وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایف ڈی آئی سمیت مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 سے 29 نومبر تک جاری رہنے والی ملک گیر خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر صحت نے کہا خسرہ اور روبیلا اب بھی پاکستان میں صحت کے بڑے چیلنجز میں شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسی نیشن اور مؤثر آگاہی مہم ناگزیر ہے ۔ وزیر صحت نے ہدایت دی کہ عوامی آگاہی مہم کے لیے پیغام رسانی کو مزید مؤثر، مربوط اور جامع بنایا جائے تاکہ بچوں کی ویکسی نیشن یقینی ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایم آ ر ویکسی نیشن مہم میں 5 سال تک کی عمر کے ہر بچے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ کوریج حاصل کرنے کے لیے تمام ادارے متحرک کردار ادا کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *