Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا، آئی جی ،پروگرامنگ پر کام جاری ہے ،چند ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا،غلام نبی میمن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا، آئی جی ،پروگرامنگ پر کام جاری ہے ،چند ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا،غلام نبی میمن

کراچی:آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ 27 اکتوبر سے بھرپور طریقے سے شروع کیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیف سٹی پروگرام اور ٹریفک پولیس کا عملہ باہمی منصوبہ بندی سے پروگرامنگ پر کام کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے کا سلسلہ ٹیکنیکل بنیادوں پر روکا گیا ہے ۔ چالان مشینیں فراہم اور جرمانے جمع کرنے والی کمپنی کے ساتھ 10 سالہ معاہدہ 30 ستمبر کو ختم ہوا ہے ۔ مذکورہ کمپنی یا کسی اور ادارے سے اگلے عرصے کا معاہدہ اس لیے نہیں کیا گیا کہ چند ہفتوں میں سیف سٹی پروگرام کے تحت اِی ٹکٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جانا ہے ۔اگر چند ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوں گے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ ابھی بھی اِی چالان کیے جا رہے ہیں مگر وہ ڈمی پراسس ہے ، یہ چالان شہریوں کو ارسال نہیں کیے جارہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بلا تفریق ای ٹکٹنگ کا سلسلہ 27 اکتوبر کو وزیراعلی کی جانب سے افتتاح کے بعد شروع ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اِی ٹکٹنگ پر شکایات کے ازالے کے لیے ایس پی، ڈی ایس پی اور سی پی ایل سی کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے اگر کسی کو کسی چالان پر شکایت ہوگی تو وہ اپنی درخواست کے ساتھ مذکورہ چالان کمیٹی میں جمع کرائیں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *