Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان جارحیت کیخلاف وطن کے دفاع میں جان قربان کرنیوالے شہداء کی نماز جنازہ ادا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان جارحیت کیخلاف وطن کے دفاع میں جان قربان کرنیوالے شہداء کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی: افغان جارحیت کے خلاف وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے 12شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وفاقی وزرا، گورنر خیبر پختونخوا، سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ان بہادر سپوتوں کے قرض دار ہیں، بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جارحیت کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *