Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان قیادت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ سے ناانصافی کی :صدر زرداری کشمیرپر بھارتی دعویٰ عالمی قوانین، یواین قراردادوں کے منافی ،پاکستان متناز عہ یا گمراہ کن مؤقف کبھی تسلیم نہیں کریگا فتنہ الخوارج ،فتنہ ا لہندوستان امن کیلئے بڑا خطرہ ، ان کے خلاف جنگ کا کسی ایک ملک پر بوجھ نہیں ڈالاجاسکتا ، ردعمل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان قیادت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ سے ناانصافی کی :صدر زرداری کشمیرپر بھارتی دعویٰ عالمی قوانین، یواین قراردادوں کے منافی ،پاکستان متناز عہ یا گمراہ کن مؤقف کبھی تسلیم نہیں کریگا فتنہ الخوارج ،فتنہ ا لہندوستان امن کیلئے بڑا خطرہ ، ان کے خلاف جنگ کا کسی ایک ملک پر بوجھ نہیں ڈالاجاسکتا ، ردعمل

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیرپرکسی بھی متناز عہ یا گمراہ کن مؤقف کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ،کشمیرپرغیرقانونی بھارتی دعویٰ عالمی قوانین اوریواین قراردادوں کے منافی ہے ، افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی ، افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل میں صدر کا کہنا تھا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے ۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ ا لہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، دہشتگرد وں کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ،کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالاجاسکتا، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور فتنہ ا لہندوستان کے استعمال سے روکے گی۔صدر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ ا لہندوستان گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں اور پاکستان فتنہ الخوارج اور فتنہ ا لہندوستان ا گٹھ جوڑ کو واضح کر چکا ہے ۔ افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت حقیقت ہیں، افغان قیادت پاکستان مخالف دہشتگرد عناصر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے ،صدر نے کہا کہ پاکستان نے 4 دہائیوں تک افغانوں کی میزبانی کرکے اسلامی اخوت، اچھی ہمسائیگی کی مثال قائم کی، امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ، پاکستان اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھو تا نہیں کرے گا ، صدر نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خیر خوا ہ ہے ، برادرانہ تعلقات باہمی احترام، سکیورٹی تعاون اور خطے کے امن سے جڑے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور عملی اقدامات ہی دیرپا امن کی ضمانت ہیں ، صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری، سلامتی کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *