Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا: مصدق ملک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا: مصدق ملک

لاہور: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا ہے، ہو سکتا ہے سہیل آفریدی حکمت سے کام لیں گے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں سیکڑوں بچوں کو شہید کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ اپنے بچوں کی لاشوں کو اٹھا رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کہتی ہے آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر آپریشن نہیں ہونے دینا تو پھر دہشت گردوں سے کیسے نمٹیں گے، بانی پی ٹی آئی کی آج بھی وہی سوچ ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ ہماری سرحدوں پر حملہ ہو چکا ہے، ایک ملک نے حملہ کر دیا اور یہ کہہ رہے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ اگر آپریشن نہیں ہونے دیں گے تو کیا بانی طالبان کے ساتھ کھڑے ہیں؟ جب کوئی لیڈر ہمارے بچوں کو شہید کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہو جائے تو پھر کیا کہیں گے؟۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *