Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی بنیادی اہمیت کی حامل ہے: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی بنیادی اہمیت کی حامل ہے: وزیراعظم

شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ اب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، میں ممکنہ طور پر اس بڑی تبدیلی کی نوعیت کے بارے میں اپنے کچھ تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے بہت گہرا تعلق رہا ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا، دیگر برادر اقوام کے ساتھ مل کر اس ترجیح کو تسلسل کے ساتھ بیان کیا گیا اور تقویت دی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے لیے ہمارا شکریہ اس بات کی بنا پر ہے کہ وہ اسے روکیں گے، اور اس وعدے کو پورا کریں گے، ہم امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کا اظہار کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے لکھا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کے بطور اس کے دار الخلافہ ہونے کے ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *