Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر خزانہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، سٹاف لیول معاہدے پر اظہار اطمینان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر خزانہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، سٹاف لیول معاہدے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔اعلیٰ سطح کی اِس ملاقات میں مڈل ایسٹ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان خطے کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیر خزانہ نے بطور لیڈ سپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جب کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیا۔دوسری جانب اُنہوں نے سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *