Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توشہ خانہ ٹو کیس: وکلاء صفائی کے دلائل مکمل، سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توشہ خانہ ٹو کیس: وکلاء صفائی کے دلائل مکمل، سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکلاء صفائی کے حتمی دلائل مکمل، سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔دوران سماعت وکیل صفائی سلمان صفدر کے حتمی دلائل مکمل ہوگئے، آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن اور وکلا صفائی مزید حتمی دلائل دیں گے۔مقدمے کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا، سماعت کے دوران عمران خان کی بہنیں، بہنوئی سہیل خان، نوشیروان برکی بھی عدالت میں موجود تھے ۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اور جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ عدالت موجود تھے۔سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر، قوسین فیصل، ظہیر عباس چویدری اور عثمان گل پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے بلال بٹ اور شہروز گیلانی نے پیروی کی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران دو وکلاء صفائی کے دلائل مکمل ہوئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *