Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت فیسٹیول کو محدود پیمانے پر منانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت مخصوص علاقوں میں صرف دو روز، ہفتہ اور اتوار، بسنت منانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق ایک تفصیلی محفوظ پلان حکومت کو پیش کیا ہے۔ اس منصوبے میں بسنت کو اندرونِ لاہور کے مخصوص علاقوں جیسے شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔بسنت کے دوران سیکیورٹی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر تجویز کی گئی ہیں۔ ان علاقوں میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی ہوگی، اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی اینٹینا اور گلے کا کور لازمی قرار دیا گیا ہے۔مزید برآں شہر کی مین سڑکوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کرنے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ پتنگ کی ڈور سے ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے، بسنت کے دوران صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ نائیلون، کیمیکل یا دھاتی تار سے بنی خطرناک ڈور پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔انتظامیہ نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ پتنگیں اور ڈور بار کوڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کی جائیں تاکہ ان کی خرید و فروخت پر نظر رکھی جا سکے، غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں اور غیر محفوظ ڈور بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ تجویز اب حکومت کے پاس ہے اور حتمی منظوری کے بعد ہی بسنت فیسٹیول کی محدود اجازت کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *