Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری میں سوڈان کی مدد کیلئے تیار وفاقی وزیر بحری امور سے سوڈانی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبالہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری میں سوڈان کی مدد کیلئے تیار وفاقی وزیر بحری امور سے سوڈانی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبالہ خیال

کراچی:پاکستان نے سوڈان کی بندرگاہوں کی جدیدیت میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اس کے بحری ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور خطے میں تجارتی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے یہ پیشکش سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق سے ملاقات کے دوران کی۔ملاقات میں بحری ترقی، بندرگاہوں کی جدید کاری، لاجسٹک نظام کی بہتری اور صنعتی منصوبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سوڈانی سفیر نے کہا کہ خرطوم پاکستان کی بندرگاہوں کے ساتھ براہِ راست شپنگ لائن قائم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و لاجسٹک روابط مزید مضبوط بن سکیں۔جنید انوار چوہدری نے سوڈان کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری میں سوڈان کی مدد کے لیے تیار ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *