Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر کم ،تولہ سونا1900روپے مزید مہنگا تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 800،دس گرام لاکھ 79 ہزار 629 پرجاپہنچا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر کم ،تولہ سونا1900روپے مزید مہنگا تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 800،دس گرام لاکھ 79 ہزار 629 پرجاپہنچا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی ایک اور نئی بلند سطح پر جاپہنچی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 281.11 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.12 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے بڑے اضافے سے 421 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 337 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *