Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مندی پراختتام،107ارب خسارہ 638 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 806 پر بند کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی ،حجم18968ارب رہ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مندی پراختتام،107ارب خسارہ 638 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 806 پر بند کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی ،حجم18968ارب رہ گیا

کراچی:پاک افغان کشیدگی کی شدت میں اضافہ اور انشورنس سیکٹر کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص فروخت کرنے کا رجحان کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو تیزی سے مندی کی جانب دھکیل گیا۔100انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز 538 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 64 ہزار 983 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا۔ انڈیکس کی بڑھتی رفتار کے باعث ایک موقع پر 586 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 30 پوائنٹس کی یومیہ بلند حد تک ٹریڈ ہوا ،تاہم افغانستان سے سرحدی ، سفارتی اور تجارتی تعلقات کا پیچ انڈیکس کی تیز رفتار کو پہلے سست روی کا شکار کرگیا، اسکے فوری بعد ہی مندی میں مبتلا کرگیا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1300سے زائد پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 65 ہزار اور 1 لاکھ 64 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں سے گر کر یومیہ 1 لاکھ 63 ہزار 118 ہوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 63 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 343 پوائنٹس گر کر 50123 پوائنٹس اور آل شیئر زانڈیکس 417 پوائنٹس کی کمی سے 99845 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 107ارب کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم18 ہزار 968 ارب رہ گیا۔مجموعی طو رپر 483 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 277 میں کمی اور 40 میں استحکام رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *