اسلام آباد: مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر عوامی خدمت کے حقیقی جذبے کے ساتھ دیانتدار، باکردار اور اہل امیدوار سامنے لائے جائیں گے تاکہ عوام کو نچلی سطح پر قیادت اور خدمت دونوں میسر آسکیں۔انہوں نے سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ معتصم الٰہی ظہیر کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل، امیدواروں کے انتخابی معیار اور تنظیمی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے۔ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ جماعت کو پورے ملک میں مزید منظم کیا جا رہا ہے اور کارکنان کو متحرک کر کے عوام سے قریبی رابطے بحال کیے جائیں گے۔
جمعیت اہلحدیث پاکستان کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان سیاسی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے،کارکنوں کو متحرک، منظم کریں، سینیٹر حافظ عبدالکریم

Leave a Reply