Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ون ڈے کپتان کون،ہیسن کی اجلاس بلانے کی سفارش چیئرمین پی سی بی کو لکھا گیاخط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیاگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ون ڈے کپتان کون،ہیسن کی اجلاس بلانے کی سفارش چیئرمین پی سی بی کو لکھا گیاخط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیاگیا

لاہور:قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے ٹیم کے کپتان سے متعلق فیصلے کیلئے اجلاس بلانے کی سفارش کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتان کون ہوگا؟ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے سفارش کی ہے کہ کپتان سے متعلق فیصلے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے ۔چیئرمین پی سی بی نے مائیک ہیسن کا خط سیلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کو بھیج دیا ہے ۔خیال رہے کہ اس وقت ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان ہیں، انہیں برقرار رکھنے یا ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ 20 اکتوبرکو ہونے والی میٹنگ میں ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *