اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے دن پشاور نے بہاولپور کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان کے نوجوان بیٹر عرفات منہاس نے پہلی فرسٹ کلاس سنچری سکور کی۔شعیب اخترکرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں بہاولپور کی ٹیم دوسری اننگز میں 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد خان اور مبصرخان نے نصف سنچریاں بنائیں ۔افتخار احمد نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔پشاور کو جیتنے کے لیے 114 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد نے اسلام آباد کے خلاف دوسری اننگز 314 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ اسلام آباد نے کھیل ختم ہونے پر 2وکٹوں پر234 رنز بنائے تھے۔عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف دوسری اننگز میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ کراچی بلوز کو جیت کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے 4 وکٹوں پر 67 رنز بنائے تھے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ نے لاہور وائٹس کے خلاف دوسری اننگز 402 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 390 رنز کا ہدف ملا ہے ۔کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 18 رنز بنائے تھے ۔ایبٹ آباد سٹیڈیم میں ملتان نے فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز 551 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ 20 سالہ عرفات منہاس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی سنچری سکور کی ،فیصل آباد نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 223 رنز بنائے تھے ۔
قائداعظم ٹرافی تیسرا راؤنڈ ،پشاور نے بہاولپور کو ہرا دیا پشاور کو جیتنے کے لیے 114 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا

Leave a Reply