لاہور :پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کردہ 10,10 لاکھ روپے کھلاڑیوں کو دئیے جائیں گے اور بے روز گار ہاکی پلیئرز کو مختلف محکموں میں نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے ۔
قومی ہاکی پلیئرز کو 10،10 لاکھ روپے اور نوکریاں دینے کا فیصلہ

Leave a Reply