Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمان کی ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محسن نقوی سے مفتی منیب الرحمان کی ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ممتاز عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ علما کرام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات میں دیگر علما اہلسنت کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے اپنا مؤقف پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام کے موقف کو سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ علما کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہوگا۔علمائے کرام میں علامہ سید مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر نعمانی، مفتی رفیع الرحمان نورانی، علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *