Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا، خوراک کا تحفظ ناگریز ہے: حنیف عباسی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا، خوراک کا تحفظ ناگریز ہے: حنیف عباسی

راولپنڈی: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، خوراک کا تحفظ نا گریز ہے۔راولپنڈی میں وزیرریلوے حنیف عباسی کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، خوراک کا تحفظ اہم ترین معاملہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارےملک میں بہترین زرعی یونیورسٹیاں موجود ہیں،ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کومعرکہ حق میں عظیم فتح ملی، دس مئی کےبعد ہمارےدشمن کوجارحیت کی جرأت نہیں ہوئی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کی، میجرعدنان شہید کا تعلق میرے حلقے سے ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کئی بارکہہ چکے پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے گرائے۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاک فضایئہ کے شاہینوں نے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *