Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج :تیزی برقرار، انڈیکس1103پوائنٹس بڑھ گیا آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز متحرک،100انڈیکس 167346پوائنٹس پربند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج :تیزی برقرار، انڈیکس1103پوائنٹس بڑھ گیا آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز متحرک،100انڈیکس 167346پوائنٹس پربند

کراچی:پاک افغان کشیدگی میں کمی ، بلو چپ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج اور انشورنش سیکٹر سمیت میوچل فنڈز کا دوبارہ حصص کی حریداری کیلئے متحرک ہونا اسٹاک سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا سہارا دے گیا ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزاسٹاک ایکسچینج تیزی کی جانب گامزن رہی جسکے باعث 100 انڈیکس 1لاکھ 67ہزار پوائنٹس کی سطح بحال کرگیا ۔تیزی کی بدولت45فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 64ارب 15کروڑ 84لاکھ 86ہزار 365روپے کا اضافہ ہوا۔دن بھر بینکنگ، آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز کے شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومت کے نجکاری پلان پر عملدرآمد سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں سے کاروبار کے تمام دورا نیے میں تیزی رہی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 1103 پوائنٹس کے اضافے سے 167346 پوائنٹس پربند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 23.04فیصد زائد رہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *